• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شجر کاری مہم کیلئے تیاریاںشروع کر دی گئیں ہیں، ڈپٹی کمشنر پشاور

پشاور(وقائع نگار) صوبائی دارلحکومت پشاور میں موسم بہار کی آمد سے پہلے شجر کاری مہم کے لیے تیاریاں زور و شور سے شروع کر دی گئیں ہیں اور ضلعی انتظامیہ پشاور کی زیر نگرانی محکمہ جنگلات، پی ڈی اے، ٹی ایم ایز، ڈبلیو ایس ایس پی اور دیگر محکمے اس مہم میں شریک ہیں۔ ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کے مطابق شجر کاری مہم کے دوران پشاور بھر میں پودے بوئیں جائیں گے اور پشاور بھر میں اب تک 41300 کھڈے کھودے جا چکے ہیں اور مزید کھودے جا رہہے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) ڈاکٹر احتشام الحق کی نگرانی میں تحصیل سٹی میں کھڈے کھودے جا رہے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر (شاہ عالم) ثوبیہ حسام طورو کی نگرانی میں تحصیل شاہ عالم، اسسٹنٹ کمشنر (صدر) عبید ڈوگر کی نگرانی میں تحصیل صدر، اسسٹنٹ کمشنر (حسن خیل) سید نعمان علی شاہ کی نگرانی میں حسن خیل جبکہ اسسٹنٹ کمشنر (متنی) ڈاکٹر عادل ایوب کی نگرانی میں تحصیل متنی کے علاقوں میں کھڈے کھودے جا رہے ہیں۔شجری کاری مہم کے دوران ان کھڈوں میں پودے لگائیں جائیں گے شجر کاری مہم کے دوران سکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں، ہسپتال، بی ایچ یوز سمیت سڑکوں کے کناروں اور دیگر جگہوں پر پودے بوئیں جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موسم بہار کی شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور اپنے علاقوں میں ان پودوں کی حفاظت کریں تاکہ پشاور کو سرسبز و شاداب بنایا جا سکے اور یہ عوام کے تعاون سے ہی ممکن ہو سکے گا۔
تازہ ترین