قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سینیٹ میں پاکستان سنگل ونڈو 2020ء کے قیام کا بل پیش کر دیا گیا۔
وزیرِ مملکت علی محمد خان نے سینیٹ میں پاکستان سنگل ونڈو کے قیام کے لیے بل پیش کیا۔
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستان سنگل ونڈو کے قیام کے لیے پیش کیا گیا یہ بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل پیر کو قومی اسمبلی نے پاکستان سنگل ونڈو بل 2020ء کی منظوری دی تھی۔
پارلیمانی سیکریٹری برائے خزانہ زین قریشی نے پاکستان سنگل ونڈو بل 2020ء قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں زیر غور لانے کی تحریک پیش کی جس کی منظوری کے بعد اسپیکر نے شق وار منظوری لی۔
شق وار منظوری کے بعد زین قریشی نے بل منظوری کے لیے پیش کیا جسے کثرتِ رائے سے منظور کر لیا گیا۔