• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنجے دت کی اہلیہ نے ایک ارب کے چار فلیٹس کا تحفہ واپس کردیا

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ اداکار سنجے دت نے منایا دت کو 100 کروڑ کے 4 فلیٹس تحفے میں دیکر حیران کردیا تاہم اہلیہ نے فلیٹس لینے سے انکار کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بولی وڈ اداکار سنجے دت نے ممبئی میں اپنی اہلیہ منایا دت کو 100 کروڑ کے 4 فلیٹس تحفے میں دیکر حیران کردیا تاہم منایا نے تمام فلیٹس لینے سے انکار کرتے ہوئے واپس کردیے، تحفہ میں دیے گئے 2 فلیٹس تیسرے اور چوتھے فلور پر ہیں جب کہ باقی 2 فلیٹس پینٹ ہاؤس کی صورت میں 11 ویں اور 12 ویں فلور پر ہیں۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سنجے دت نے اہلیہ منایا دت کو فلیٹس کا تحفہ گزشتہ سال 23 دسمبر کو دیا تھا جب کہ اہلیہ نے تمام فلیٹس 29 دسمبر کو ہی واپس کردیئے۔ رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے مقرر کردہ فلیٹس کی قیمت 26 کروڑ ہے تاہم اسٹیٹ ایجنٹ کے مطابق اس کی قیمت 100 کروڑ سے زائد ہے۔واضح رہے کہ سنجے دت کی اہلیہ منایا دت کا تعلق مسلم گھرانے سے ہے اور ان کا اصل نام دلنواز شیخ ہے تاہم فلم کی دنیا میں انہوں نے اپنا نام منایا دت رکھا جب کہ سے 13 سال قبل 2008 میں گوا میں سنجے دت سے شادی کی تھی اور ان کے 2 بچے ہیں جن کا نام شاہران اور اقرا ہے۔

تازہ ترین