برسلز(جنگ نیوز )پیرس بم دھماکے کی منصوبہ بندی کے الزام میں بیلجیم کی عدالت نے ایرانی سفارتکار سمیت 4 افراد کو عمر قید کی سزا سنادی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیلجیم کی عدالت نے ایرانی سفارت کار اور انٹیلیجنس آپریٹو اسد اللہ اسدی کو 2018 میں پیرس میں ایرانی اپوزیشن ریلی میں بم دھماکے کی منصوبہ بندی کے الزام 20میں سال قید کی سزا سنادی،
عدالت نے بم دھماکے کی منصوبہ بندی میں ملوث مزید 3 افراد کو 15 سے 18 سال کے درمیان قید کی سزا سناتے ہوئے ان کی شہریت بھی منسوخ کردی۔