• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک وارڈن کی بیٹی ائیر فورس کی پائلٹ بن گئی

کراچی سے تعلق رکھنے والی نشرح شاکر پاکستان ائیر فورس میں جنرل ڈیوٹی (جی ڈی) پائلٹ بننے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

کراچی سے پاک فضائیہ میں بطور جنرل ڈیوٹی پائلٹ بھرتی ہونے والی نشرح شاکر نے روشنیوں کے شہر سے پہلی جی ڈی خاتون پائلٹ ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔

نشرح کے والد شاکر ملک کلفٹن کراچی میں ٹریفک وارڈن کے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔

 نشرح شاکر نے نامور ٹیوشن سینٹر سے تعلیم حاصل کی، ٹیوشن سینٹر کے فیس بک اکاؤنٹ سے جاری کردہ ایک پیغام میں نشرح شاکر کی تصویر شیئر کی گئی اور انہیں پاک فضائیہ میں پائلٹ بھرتی ہونے پر مبارک بھی دی گئی۔

نشرح نے اپنا جی ڈی پائلٹ کا کورس کامیابی سے پورا کیا اور اب پائلٹ بن کر اپنے والدین اور ملک کا نام فخر سے بلند کردیا ہے۔


بتایا جارہا ہے کہ نشرح شاکر پاکستان ایئر فورس پی اے جی 144 جی ڈی پائلٹ کے کورس میں زیر تربیت رہیں، وہ قابل اور باصلاحیت طالبہ ہیں۔

انہوں نے پاکستان ائیر فورس کے امتحانی مراحل میں کامیاب ہونے کے بعد جی ڈی پائلٹ کی تربیت حاصل کی اور اب پائلٹ بن گئی ہیں۔

اس بہترین کامیابی پر سوشل میڈیا پر بھی صارفین نشرح شاکر اور ان کے والدین کی کاوشوں کو بے حد سراہ رہے ہیں۔


تازہ ترین