• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کی پہلی خاتون اے ایس پی

بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون پولیس افسر پری گل ترین کو اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی)  کوئٹہ کینٹ تعینات کردیا گیا۔

پری گل ترین بلوچستان کی تاریخ میں پہلی خاتون ہیں جو اس عہدے پر تعینات ہوئی ہیں۔

پری گل کا تعلق بلوچستان کے علاقے پشین سے ہے اور وہ میں سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) امتحان پاس کرکے پولیس سروس آف پاکستان (پی ایس پی) میں شامل ہونے والی صوبے کی پہلی خاتون بھی ہیں۔

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نئی تاریخ لکھی گئی ہے، پشین سے تعلق رکھنے والی پری گل 2017 میں مقابلے کا امتحان (سی ایس ایس) پاس کرکے پولیس کے اعلیٰ عہدے پر فائز ہوئی ہیں۔

پری گل کا کہنا ہے کہ مجھے پولیس کی وردی اپنی طرف راغب کرتی تھی میرے خاندان میں ایسا کوئی فرد نہیں جو مجھ سے پہلے پولیس میں آیا ہو۔ میں اپنے خاندان کی بھی واحد فرد ہوں جس نے پولیس کا انتخاب کیا۔

پی ایس پی (پولیس سروس آف پاکستان) میں شامل ہونے والی بلوچستان کی پہلی خاتون پری گل پولیس کے شعبے میں اہم خدمات سرانجام دے کر عوام کی حفاظت کیلئے پر عزم ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بلوچستان پولیس میں لڑکیوں کیلئے سیٹس مختص ہیں لیکن لڑکیاں ہی پولیس کا رخ نہیں کرتیں۔

پری کا کہنا ہے کہ میری آمد کے بعد اب لگتا ہے کہ لڑکیاں پولیس میں بہت خوشی سے آنا چاہتی ہیں۔ لڑکیاں پولیس کی وردی سے بہت انسپائر ہوتی ہیں۔

تازہ ترین