• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: سینیٹ انتخابات میں امیدواروں کے انٹرویو کیلئے تین کمیٹیاں تشکیل

بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے صدر اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سینیٹ انتخابات میں امیدوار کے انٹرویو کرنے کے لیے تین کمیٹیاں تشکیل دے دیں جو 8 اور 9 فروری کو امیدواروں سے انٹرویو لیں گی جبکہ اتحادی جماعتوں سے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے تفصیلات لینے کے لیے بھی 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ایک نوٹیفیکشن کے ذریعے تین کمیٹیاں تشکیل دی ہیں تینوں کمیٹیاں 8 اور 9 فروری کو سینیٹ کے انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کے خواہش مند امیدواروں سے انٹرویو کریں گی۔


کمیٹیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہر امیدوار کا انٹرویو کرنے کے بعد ان سے متعلق تاثرات پارٹی صدر کو ارسال کریں گے جبکہ پارٹی کے صدر اس کے بعد ایک کور کمیٹی بنائیں گے جو کمیٹی کے سفارش کردہ امیدواروں کا جائزہ لینے کے بعد حتمی امیدواروں کا فیصلہ کریگی۔

اعلامیے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے تمام ارکان اسمبلی کو ہدایت کی گئی ہے کہ جب تک حتمی فہرست کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا جاتا وہ اس وقت تک کسی بھی سینیٹ کے امیدوار کے تجویز و تائید کنندہ نہیں بنیں۔

وزیراعلیٰ جام کمال خان نے پارٹی کی ایک اور کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جسے یہ ٹاسک سونپا گیا ہے کہ وہ مارچ 2021 میں ہونے والے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے اتحادی جماعتوں سے ملاقات کر کے سینیٹ انتخابات کے معاملات پر تفصیلات لیں۔

تازہ ترین