• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی بچت کی برانچوں میں پانچ روز سے ہڑتال، بزرگ افراد، بیواؤں اور دیگر صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا

اسلام اباد (نمائندہ جنگ)نیشنل سیونگز ایمپلائز یونین کے مطالبے پر قومی بچت کی ملک بھر کی برانچوں میں چار فروری سے مسلسل پانچ روز سےہڑتال اور احتجاج جاری ہے جس کے باعث بزرگ افراد ، بیوائوں اور دیگر صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،یونین کے عہدیداران کے وزارت خزانہ میں حکام سے پیر کو رات گئے تک مذاکرات ہوئے۔ یونین کا مطالبہ ہےکہ ملازمین کی اپ گریڈیشن پروموشن اور دیگر مسائل پر دو سال گزرنے کے باوجود کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ کو مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھے مگرشنوائی نہیں ہوئی۔

تازہ ترین