کراچی (نیوز ڈیسک) یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گرفتھس نے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات میں یمن میں امن کوششوں کے حوالے سے اپنے امن منصوبے کی تفصیلات پیش کی ہیں۔مارٹن اتوار کودو روزہ دورے پر تہران پہنچے تھے۔ایرانی وزیر خارجہ نے یمن کے تنازعے کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گرفتھس نے ایرانی دارالحکومت تہران میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات کی۔ اقوام متحدہ کے ایلچی اس کوشش میں ہیں کہ سن 2015 سے جاری اس لڑائی کا دور رس اور دیرپا حل تلاش کیا جا سکے۔