• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نا شفافیت نا صلاحیت، عمران خان اپنی جماعت میں بغاوت کچلنے کیلئے سب کررہے ہیں، احسن اقبال

اسلام آباد (این این آئی، جنگ نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے اوپن بیلٹ سے متعلق آرڈیننس پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سینیٹ میں شفافیت کے نام پر دھوکہ دے رہی ہے،نہ شفافیت ،نہ اصلاحات ، اوپن بیلٹ کا پورا پیکیج فرینڈز آف عمران خان کو این آر او دینے اور زبردستی سینیٹ میں لانے کیلئے ہے، عمران خان اپنی جماعت میں بغاوت کچلنے کیلئے سب کررہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ عمران نیازی اپنے مفادات کے تحت اپنی پالیسیاں بدل لیتے ہیں۔

تازہ ترین