• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو ٹی وی کے ڈرامے ’ڈولی کی آئے گی‘ بارات میں ’نبیل‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار راحیل بٹ نے شادی کرلی۔

6 جنوری 1983 کو کراچی میں پیدا ہونے والے راحیل بٹ نے رمشاء نامی لڑکی سے شادی کی جن کا شوبز سے کوئی تعلق نہیں۔


راحیل بٹ نے بطور وی جے اپنے کریئر کا آغاز کیا اور جلد ہی اس فیلڈ میں اپنا نام بنانے کے بعد اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔

انہوں نے جیو ٹی وی کی کامیڈی ڈرامہ سیریز ’کس کی آئے گی بارات‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا، اور اس ڈرامے کے سیکویلز میں بھی دکھائی دیے۔

ڈرامہ سیریز ’ڈولی کی آئے گی بارات میں‘ راحیل نے نتاشا علی کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کیا۔

اداکار کی شادی کی تصاویر خوب مقبول ہو رہی ہیں۔




تازہ ترین