• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ الیکشن: پنجاب سے 20 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے

سینیٹ الیکشن کے لیے پنجاب الیکشن کمشنر کے آفس سے 20 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔

پنجاب الیکشن کمشنر آفس لاہور سے کاغذات نامزدگی لینے والوں میں کنیز فاطمہ، محمد شفیق، محمد ابراہیم بلال، امتیاز حسین شامل ہیں۔

سینیٹ الیکشن لڑنے کےلیے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے والوں میں کاشف علی، محمد ریاض، ثناء اللّٰہ چوہدری، کامل علی آغا، آشفہ ریاض فتیانہ بھی شامل ہیں۔


نگہت محمود، نیلم ارشاد، صاحبزادہ محمد حامد رضا، سمیرا بانو، اعجاز احمد چوہدری، مصدق محمود گھمن، محمد مزمل ڈوگرا اور بشریٰ اشتیاق بھی کاغذات نامزدگی وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔

تازہ ترین