آپ آف لائن ہیں
بدھ یکم رمضان المبارک 1442ھ14؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ایم پی اے خرم لغاری کا پارٹی چھوڑنے کافیصلہ

سینیٹ انتخابات سے پہلے تحریک انصاف کو پنجاب میں جھٹکا، مظفر گڑھ سے رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا، سینیٹ انتخابات میں ووٹ نہ ڈالنے کا اعلان کردیا۔

رکن پنجاب اسمبلی نے کہا کہ متعدد بار حلقے کے ایشوز پر آواز اٹھائی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ جب عوام کے ہی مسائل حل نہیں ہونے تو پھر کیا فائدہ؟

خرم لغاری نے کہا کہ عمران خان نے یوتھ کا نعرہ لگایا مگر بعد میں اس کو چھوڑ دیا۔

انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ان کے ساتھ دیگر ارکان اسمبلی بھی پارٹی چھوڑیں گے۔

خرم لغاری نے چند ماہ قبل چیئرمین ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول سے بھی استعفیٰ دیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید