• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیسٹ رینکنگ میں حسن علی، رضوان، فواد اور فہیم کی پوزیشن بہتر

لاہور (نمائندہ خصوصی) پنڈی ٹیسٹ کے ہیرو فاسٹ بولر حسن علی اکیس درجے بہتری کے بعد 32 ویں نمبر پر آ گئے۔ محمد عباس کا 12 واں نمبر جبکہ شاہین آفریدی چار درجے بہتری کے بعد 30 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا اور انگلینڈ کے اسٹیورٹ براڈ کا دوسرا نمبر برقرار ۔ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن تین درجے بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں۔ ٹیسٹ رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ایک درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبرپر پہنچ گئے۔ محمد رضوان کی رینکنگ میں 19 درجے بہتری آئی ہے۔ بیٹنگ میں انگلینڈ کے کپتان جو روٹ دو درجے ترقی پاکر تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا بدستور پہلا اور آسڑیلیا کے اسٹیو اسمتھ کا دوسرا نمبر ہے۔ آسٹریلیا کے لابوشین کا نمبر چوتھا اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی اب درجہ بندی میں پانچویں نمبرپرآ گئے ہیں۔ فہیم اشرف 66 ویں سے 47 ویں فواد عالم چار درجے ترقی پا کر 74 ویں نمبر پر آ گئے۔

تازہ ترین