لاہور(نمائندہ خصوصی) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو مشورہ ہے کہ سسٹم میں رہ کر الیکشن بھی لڑے اور سیاست بھی کرے اسی میں جمہوریت کی بہتری ہے، سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن کا حصہ لینا اچھا فیصلہ ہے، اپوزیشن سینیٹ کے بعد بلدیاتی انتخابات کی بھی تیاری کرے۔ وہ یہاں گورنر ہاؤس میں پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کر رہے تھے۔