• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ انتخابات، دھاندلی کی تحقیقات ہو نی چاہئیں، کروڑوں کی آفر ٹھکرا دی، شوکت یوسفزئی

پشاور(نمائندہ جنگ) صوبائی وزیر محنت و ثقافت شوکت علی یوسفزئی نے کہا کہ وہ تسلیم کرتے ہیں انہیں بھی 2018 ءکے انتخابات میں کروڑوں روپے کی آفرہوئی تھی جو انھوں نے ٹھکرادی ، نیب میرے خلاف انکوائری کرتی ہے تو اسے خوش آمدید کہوں گا، میرے اثاثے کھلی کتاب اور سب کے سامنے ہیں۔خانہ فرہنگ ایران پشاور میں انقلاب ایران کی 42 ویں سالگرہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ 2018ءسینٹ انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات ہو نی چاہئیں کیونکہ اکثر سینٹ انتخابات میں پیسہ چلتا ہے منڈیاں لگتی ہیں۔

تازہ ترین