• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارہ علی خان دندان ساز کے پاس جانے پر خوش کیوں؟

بھارتی اداکارہ اور چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے دندان ساز کے پاس جانے کی دلچسپ ویڈیو شیئر کردی۔ 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا کہ سارہ علی خان اپنے دانتوں کا آپریشن کروانے کے لیے تیار ہیں، اور کیمرے میں دیکھ کر گفتگو کر رہی ہیں۔

چونکہ انھیں بے بیہوشی کا انجیکشن لگایا گیا ہے اسی وجہ سے وہ باتیں کرتے کرتے بیہوش ہوجاتی ہیں۔ 

یہ ویڈیو دراصل ان کی عقل داڑھ نکلوائے جانے کی ہے، تاہم ہوش میں آنے کے بعد سارہ نے کہا کہ سب کچھ اچھا ہوگیا۔ 

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سارہ نے صارفین مخاطب کیا اور بتایا کہ ان کی عقل داڑھ نکلوائی جاچکی ہے۔



تازہ ترین