• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فلم انڈسٹری کے جانے مانے اداکار سنجے دت نے اپنی اہلیہ کے لیے محبت بھرا پیغام دیا ہے۔ 

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سنجے دت نے یہ پیغام میں اپنی اہلیہ کو شادی کی 13ویں سالگرہ کے موقع پر دیا۔ 

واضح رہے کہ فلم نگری کے ’سنجو بابا‘ بھی دیگر اسٹارز کی طرح سوشل میڈیا پر متحرک رہتے ہیں اور اپنی زندگی کی خوشگوار لمحات اور پریشانی کی صورتحال بھی شیئر کرتے رہتے ہیں۔ 

حال ہی میں انھوں نے اپنی اہلیہ مانایتا کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی جس میں دونوں سیاہ رنگ کے لباس میں انہتائی پرکشش دکھائی دے رہے ہیں۔ 

اپنی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے سنجے دت نے اپنی شادی کی تاریخ درج کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے آپ کو تب پیار کیا اور آج اُس وقت سے بھی زیادہ پیار کرتا ہوں۔ 

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سنجے دت نے اپنے اس پیغام میں اہلیہ کو شادی کی مبارکباد بھی دی۔



تازہ ترین