• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: زیر تعمیر مسجد کا گنبد گرنے سے 3 مزدور جاں بحق، 9زخمی


لاہور کے علاقے مناواں میں زیر تعمیر مسجد کا گنبد گرنے سے 3 مزدورجاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مناواں کے علاقے میں واقع ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں زیرِ تعمیر مسجد کا گنبد گرگیا، جس کے ملبے تلے دب کر 12 مزدور زخمی ہوگئے۔

 مقامی لوگوں نے مزدوروں کو اپنی مدد آ پ کے تحت ملبے سے نکال لیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، جہاں 40 سالہ شریف، 40 سالہ ناظم اور 45 سالہ ریاض دم توڑ گئے، باقی  9 زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔

 وزیرِاعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کو علاج معالجے کی ہرممکن سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

تازہ ترین