• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی نے امریکا کو روسی دفاعی نظام سے دستبرداری کی مشروط پیشکش کردی

انقرہ ( نیوز ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان نے روسی دفاعی نظام ایس 400 سے دستبرداری کے لیے امریکا کو مشروط پیشکش کردی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق نئے صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے آنے کے بعد تُرک صدر دونوں ممالک کے بیچ تعلقات میں کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے واشنگٹن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام میں کرد علاحدگی پسندوں کی حمایت سے باضابطہ دست بردار ہو جائے اور ملیشیا کو دہشت گرد قرار دے۔ یاد رہے کہ روسی ساختہ ایس 400 کے باعث 2019ء سے انقرہ اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں۔ اس دوران امریکی انتظامیہ نے ترکی کو پیٹریاٹ میزائل نظام کی فروخت روک دی تھی۔
تازہ ترین