• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی شکست میں ایرانی عوام کا بڑا حصہ ہے‘ صدر حسن روحانی

تہران ( نیوز ڈیسک) ایرانی صدر حسن روحانی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست میں ایرانی عوام نے اہم کردار ادا کیا۔ انقلاب ایران کے حوالے سے منعقد تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے خلاف ایران نے جس طرزعمل کا مظاہرہ کیا ہے اس پر دنیا کو ایران کا شکر گزار ہونا چاہیے۔ ایرانی عوام وائٹ ہاوس کی پابندیوں کے ساتھ تن کر کھڑے نہ ہوتے تو ٹرمپ بغیر کسی خرچے اور بغیر کسی زحمت کے انتخابات میں فتح حاصل کرلیتے۔
تازہ ترین