• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1.95روپے اضافہ، 50یونٹ کے صارفین پر بھی اطلاق

اسلام آباد (نمائندہ جنگ/ٹی وی رپورٹ) نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک روپے 95 پیسے اضافہ کر دیا۔کے الیکٹرک کے صارفین پربھی فیصلے کا اطلاق ہوگا۔ یہ اضافہ مستقل بنیادوں پر کیا گیا۔

اس معاملے کا افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ اس فیصلے کا اطلاق 50 یونٹ تک والے غریب صارفین پر بھی یکساں طور پر ہوگا۔ نیپرا نے کہا کہ قیمت میں اضافے کی منظوری وفاقی حکومت کی درخواست پر دی گئی ہے۔ 

ایک ماہ کے دوران بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 4 روپے 31 پیسے اضافہ ہوچکا ، ادھر ایک ماہ میں بجلی کی فی یونٹ میں 4 روپے 31 پیسے اضافہ کیا جاچکا ہے۔ 

ایک روپے 95 پیسے مستقل بنیادوں پر ایک روپے 53 پیسے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک ماہ کیلئے جبکہ 83 پیسے ایک سال کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ کیا گیا۔ 

نیپرا نے ایک روپے 95 پیسے اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔اس فیصلے سے صارفین پر 200 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ کے الیکٹرک کے صارفین پر فیصلے کا اطلاق ہوگا اور نئی قیمتوں کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا۔

واضح رہے کہ نیپرا نے بدھ کو بجلی کی قیمت 1 روپے 53 پیسے اور جمعرات کو 83 پیسے فی یونٹ مہنگی کی تھی تاہم وہ اضافہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں تھا۔

تازہ ترین