آپ آف لائن ہیں
جمعہ3؍رمضان المبارک 1442ھ 16؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

صنعتی شعبے سے مسلسل ترقی کی اچھی خبر آ رہی ہے، عمران خان


وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ صنعتی شعبے سے مسلسل ترقی کی اچھی خبر آرہی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال مالی سال ترسیلات زر کی شرح 24 فیصد زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر 8ماہ سے مسلسل دو ارب ڈالر سے زیادہ ہیں۔ ترسیلات زر جنوری 2020 کے مقابلے میں 19فیصد زیادہ ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بیرون ملک شہریوں کی ترسیلات زر جنوری میں 2.27 ارب ڈالر رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دسمبر2020 میں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ یونٹ میں دوگنا اضافہ ہوا ہے، دسمبر2019 میں شرح نمو11.4 فیصد تھی۔

قومی خبریں سے مزید