• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے دنوں میں بجٹ بنانا بھی بہت مشکل کام ہے ، ہاشم جواں بخت

وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت کہتے ہیں کہ کورونا وائرس نے سب کچھ مشکل کردیا ہے، کورونا وائرس کے دنوں میں بجٹ بنانا بھی بہت مشکل کام ہے۔

لاہور میں پری بجٹ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ہاشم جواں بخت نے کہا کہ ہم تنخواہ دار ملازمین اور پنشنرز کے لیے اصلاحات لائیں گے۔

ہاشم جواں بخت نے کہا کہ ہیلتھ سیکٹر پر کام کرنا پاکستان تحریک انصاف کے لیے گیم چینجر ہوگا۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سال کا بجٹ صوبہ پنجاب کو ترقی کی طرف لے کر جائے گا۔

وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت کا مزید کہنا تھا کہ لاہور میں کنسٹرکشن کا کاروبار بہت اچھے طریقے سے چل رہا ہے۔

تازہ ترین