ملتان(اسٹاف رپورٹر)چیئر مین ایف بی آر نے جعلی، اسمگل شدہ اور بغیر ڈیوٹی ادائیگی کے سگریٹس کی تجارت کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ان احکامات کے نتیجے میں جولائی 2020تا جنوری 2021آئی آر ای این نے جعلی اور بغیر ڈیوٹی ادائیگی کے سگریٹس کی تجارت کی روک تھام کیلئے ملک بھر میں 65کاروائیاں کی ہیں۔ ان کاروائیوں میں 97.507ملین روپے مالیت کی 44.827 ملین سگریٹس ضبط کی گئی ہیں۔ان کاروائیوں کے نتیجے میں 2.2ملین روپے وصول کیے جا چکے ہیں جبکہ دیگر رقم کے حصول کیلئے قانونی کاروائی جاری ہے۔ چیئرمین ایف بی آر نے ان کاروائیوں کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلانے کی ہدایت کی ہے۔