• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کسانوں کا آج ٹرینیں روک کر پورا ملک بند کرنے کا اعلان

نئی دہلی(این این آئی، جنگ نیوز ) بھارت میں کسانوں کا احتجاج جاری ہے، کسان رہنمائوں کا کہنا ہے کہ آج ملک بھر میں ٹرینیں روک کر پورا بھارت بند ہو گا، ماحولیات کی کارکن دیشا راوی کی رہائی کیلئے مظاہرے تیز ، دہلی پولیس ہیڈ کوارٹر کے سامنے بھی احتجاج کیا گیا،دوسری جانب کسانوں کے لیے ٹول کٹ بنانے بنانے والی ماحولیات کی کارکن دیشا راوی کی رہائی کے لیے مظاہرے تیز ہو گئے، دہلی پولیس ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاج کیا گیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق جمعرات کو پھر پورا بھارت بندہوگا، کسانوں نے بڑا اعلان کر دیا، ملک بھر میں ٹرینیں روک کر احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔ کسانوں کے لیے ٹول کٹ بنانے والی ماحولیات کی کارکن دیشا راوی کی رہائی کے لیے مظاہرے تیز ہو گئے، کارکن کی رہائی کیلئے سول سوسائٹی اور طلبہ سڑکوں پر آ گئے۔ دہلی پولیس ہیڈ کواٹر کے سامنے احتجاج کیا گیا۔طلبا رہنما وں نے مودی سرکار پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی مزدور کسان کی بات کرتا ہے وہ ملک دشمن ہو جاتا ہے۔ بنگلور میں بھی طلبہ اور سماجی کارکنوں نے دیشا کی رہائی کے مظاہرہ کیا، دہلی پولیس نے بنگلور جا کر دیشا کو گرفتار کیا تھا۔ مغربی بنگال کے انتخابات میں بھی بی جے پی مخالف مہم چل پڑی۔ کسان رہنما کہتے ہیں زرعی ترقی کے مخالف کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہیں دیا جائے گا۔

تازہ ترین