• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈز کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ ،طبی سہولتوں کی تفصیلات سے آگاہی

لاہور ( جنرل رپورٹر ) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکے زیر اہتمام ایڈز کے حوالہ سے دو روزہ تربیتی ورکشاپ ہوئی ۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے مہمان خصوصی کے طور پرشرکت کی۔ ورکشاپ میں ڈاکٹرمنیرنے پنجاب ایڈزکنٹرول پروگرام کے تحت ایڈز بیماری کا شکارمریضوں کیلئے مہیاکی جانے والی طبی سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔جبکہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا کہ حکومت پنجاب نے صوبہ کے نجی سیکٹرمیں ایڈز بیماری کی ادویات بالکل مفت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔پنجاب میں ٹی بی بیماری کا شکارہونے والے ہرمریض کا ایڈز ٹیسٹ بھی لازمی قراردے دیاگیاہے ۔پاکستان میں پہلی نیکسٹ جنریشن سکواینسنگ مشین کا آغازکیاجاچکاہے۔نیکسٹ جنریشن سکواینسنگ مشین کے ذریعے کوروناوائرس کی ویکسین بنانے میں بھی مددحاصل کی جائیگی۔کوروناوائرس کے دوران پنجاب میں نئی22بی ایس ایل لیول تھری لیبز قائم کی گئی ہیں ۔ سیکرٹری صحت کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس نے کہا کہ میڈیا تک درست معلومات کی رسائی کو یقینی بنایاجارہاہے۔
تازہ ترین