• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ الیکشن میں کچھ بھی ہو سکتا ہے، سلیم مانڈوی والا


ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں کچھ بھی ہو سکتا ہے، سب نمبر گیم کا چکر ہے، دیکھنا ہوگا کون کتنی تیاری کرتا ہے۔

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے بتایا کہ آج احتساب عدالت میں دوبارہ پیش ہوا ہوں، عدالت جب بھی بلاتی ہے ہم پیش ہو جاتے ہیں۔


سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ میرے خلاف پرائیویٹ کیس بنایا گیا ہے، نیب پرائیویٹ کیسز بناتا رہے گا تو معیشت تباہ ہوتی رہے گی۔

انہوں نے بتایا کہ چیئرمین نیب کیخلاف طیبہ نامی خاتون نے درخواست دی ہے۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں وہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کیلئے پر امید ہیں۔

مشاہد اللہ خان سے متعلق سوال کے جواب میں سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ مجھے مشاہد اللہ خان کی وفات پر بہت افسوس ہوا ہے۔

تازہ ترین