ترکی اور روس کےصدور کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ انقرہ سے ترک صدارتی دفتر کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان گفتگو میں باہمی تعلقات اور اہم علاقائی امور پر غور کیا گیا۔ اور باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے اقدامات اور حل طلب مسائل زیر غور آئے۔
اس موقع پر ترک صدر نے کہا کہ شام کے مسئلے کا فوری حل مشترکہ مفادات کا حامل ہے۔ ترک صدارتی دفتر نے مزید بتایا کہ صدر طیب اردگان نے روسی صدر پیوٹن سے شام میں دہشتگردی کے خلاف مشترکہ تعاون پر بھی اتفاق کیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ لیبیا میں امن و استحکام کے موقع کو ضائع نہیں کیا جانا چاہیے۔ ترک صدر نے اپنے روسی ہم منصب کو11جنوری کے امن معاہدے سے بھی آگاہ کیا۔