• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیتابھ اور اکشے کو پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر خاموشی اختیار کرنے پر دھمکی

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے ایک رہنما نے لیجنڈری بولی وڈ اداکار امیتابھ بچن اور اکشے کمار کو پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر خاموشی اختیار کرنے پر دھمکی دی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا میں کانگریس کے سربراہ نانا پاٹول نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر بی جے پی کے خلاف نہ بولنے پر مشہور اداکار امیتابھ بچن اور اکشے کمار کو ریاست مہاراشٹرا میں جاری فلمز کی شوٹنگ روکنے کی دھمکی دی ہے۔کانگریس لیڈر نے دونوں اداکاروں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک میں پٹرول کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں لیکن دونوں اداکار مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے خلاف بالکل خاموش ہیں جب کہ ماضی میں دونوں اداکار پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے پر کانگریس کی حکومت کے خلاف ٹوئٹ کیا کرتے تھے۔

تازہ ترین