واشنگٹن (جنگ نیوز )امریکامیں نئی انتظامیہ آنے کے بعد امریکہ کے صدر جوبائیڈن اور اسرائیل کے وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو کے درمیان پہلی بار ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکا اور اسرائیل میں گہرے تعلقات ہونے کے باوجود جو بائیڈن کا صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے لگ بھگ ایک ماہ بعد وزیرِ اعظم نیتن یاہو سے رابطہ ہوا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو کے بعد اسرائیل کے وزیرِ اعظم کے دفتر سے بن یامین نیتن یاہو کی تصویر جاری کی گئی جس میں وہ مسکرا رہے ہیں۔