• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیلم جہلم پاور پلانٹ 18 فروری سے 26 فروری تک بند رہے گا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) نیشنل پاور کنٹرول سنٹر (این پی سی سی) نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کو 525کے وی روات‘ نوکر ترسیلی لائن کی مرمت کے لئے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ کی 18 فروری سے 26 فروری تک بندش کی اجازت دے دی ہے۔ این پی سی سی کی جانب سے پلانٹ کی بندش کی اجازت پانی کے کم بہاؤ سیزن کے دوران دی گئی ہے تاکہ بجلی کی پیداوار کا کم سے کم نقصان ہو۔

تازہ ترین