• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فلم انڈسٹری میں ڈانس کے بادشاہ کہلائے جانے والے بالی ووڈ اداکار رہتک روشن نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فلم ’جودھا اکبر‘ کی ریلیز سے قبل باقاعدہ اُردو سیکھی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 2008 میں ریلیز ہونے والی اداکار رہتک روشن اور اداکارہ ایشوریہ رائے کی فلم ’جودھا اکبر‘ سے متعلق رہتک روشن نے انکشاف کیا ہے کہ اس فلم کی ریلیز سے قبل انہوں نے اپنے لیے ایک اردو سکھانے والا ٹیچر رکھا تھا، جس نے انہیں اردو سکھائی تھی۔

فلم ’جودھا اکبر‘ میں رہتک روشن نے مسلمان بادشاہ اکبر کا کردار ادا کیا تھا جبکہ ایشوریہ رائے بچن کا اس فلم میں جودھا بائی کا رول تھا۔


چونکہ اس فلم میں رہتک روشن نے مسلمان بادشاہ اکبر کا کردار ادا کیا تھا اس لیے انہیں بالکل صحیح اردو آنا بھی بے حد ضروری تھا لیکن انہیں اردو نہیں آتی تھی جس کے لیے انہوں نے اردو ٹیچر کا بندوبست کیا۔

رہتک روشن نے بتایا کہ جب انہیں اس فلم کی آفر ہوئی تو پہلے وہ بہت ڈر گئے تھے کیونکہ یہ فلم بہت مشکل تھی لیکن اس کے باوجود وہ فلم کرنے کے لیے راضی ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے فلم جودھا اکبر اسکرپٹ یا اُس کی کہانی کی وجہ سے سائن نہیں کی تھی بلکہ میں اس فلم سے بہت کچھ سیکھنا چاہتا تھا، اور میں نے سیکھا۔

تازہ ترین