ایران نے ایک بار پھر امریکا سے سابق امریکی صدر کی جانب سے عائد کردہ پابندیاں غیرمشروط طور پر اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ اگر امریکا کی جانب سے کوئی شرط عائد کیے بغیر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عائد کردہ پابندیاں ہٹالی جائیں تو ایران فوری طور پر جوابی اقدامات سے پیچھے ہٹ جائے گا۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018ء میں جوہری معاہدے سے متعلق علیحدگی اختیار کرلی تھی اور ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کی تھیں۔