• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی ولی عہد سے امریکی وزیر دفاع کا ٹیلی فونک رابطہ، دو طرفہ امور پر گفتگو

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی وزیر دفاع لائیڈ جیمز آسٹن نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں دونوں ممالک کے مابین مختلف پہلوئوں خاص کر دفاعی میدان میں باہمی تعاون کے فروغ کے علاوہ علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی وزیر دفاع نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی حکمت عملی کی اہمیت پر زور دیا، اُن کا کہنا تھا کہ خطےکی سلامتی اور استحکام کے لیے مملکت کا کردار اہم ہے۔


انہوں نے حوثی باغیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ امریکا مملکت کے دفاع کے حوالے سے امداد کرے گا۔

تازہ ترین