• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا یمن جنگ میں سعودی عرب سے تعاون ختم کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکا نے یمن جنگ میں سعودی عرب کی فوجی حمایت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بائیڈن کے مشیر قومی سلامتی جیک سولیوان نے کہا کہ ہم دوبارہ سے اپنے اتحادی بنانے جارہے ہیں اور وبا جیسے چیلنجز کا سامنا کرنےکیلئے پرعزم ہیں۔اے ایف پی کے مطابق انہوں نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ جمعرات کو صدر بائیڈن باقاعدہ یمن میں حملوں کیلئے آپریشن سے متعلق امریکی حمایت ختم کرنے کا اعلان کریںگے۔

تازہ ترین