• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: سعودی عرب کو 3 ہزار اسمارٹ بموں کی ممکنہ فروخت کی منظوری

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے سعودی عرب کو 3 ہزار اسمارٹ بموں کی ممکنہ فروخت کی منظوری دے دی۔

پینٹاگون سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب کو 3 ہزار اسمارٹ بموں کی فروخت کی مالیت 290 ملین ڈالر ہے۔

معاہدے میں 3 ہزار اسمارٹ بم، کنٹینرز، سپورٹ اکیوپمنٹ، اسپیئر اینڈ ٹیکنیکل سپورٹ شامل ہے۔


مجوزہ فروخت سعودی عرب کو درپیش حالیہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھائے گی۔

پینٹاگون ڈیفنس سیکیورٹی کو آپریشن ایجنسی نے ممکنہ فروخت سے متعلق آج کانگریس کو آگاہ کردیا ہے۔

تازہ ترین