• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر ’مشترکہ مفاہمت‘ پر پہنچ گئے

---تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
---تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز کے انتظام سے متعلق مشترکہ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا جس میں دونوں ممالک نے مستقبل کے انتظامی طریقۂ کار پر اتفاق رائے قائم کر لیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق ایرانی نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ عمان نے ساحلی ریاست ہونے کے ناطے انتظامی عمل میں شامل ہونے کی حمایت کی ہے اور فراہم کی جانے والی خدمات کے عوض فیس وصول کرنے کے مؤقف کی بھی تائید کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے ماہرین پر مشتمل تکنیکی کمیٹیاں آئندہ 7 سے 8 دن میں مذاکرات شروع کریں گی تاکہ مجوزہ معاہدے اور بحری راستوں سے متعلق مسودہ تیار کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز کے معاملے پر ایران اور امریکا کے درمیان اختلاف برقرار ہے۔

الجزیرہ کے مطابق ایران عمان کے تعاون سے نئی سروس فیس نافذ کرنا چاہتا ہے جبکہ امریکا اس کی مخالفت کر رہا ہے۔

دوسری جانب عمان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بحری گزرگاہ پر کوئی نئی پاسنگ فیس عائد نہیں کی جا رہی جبکہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں اپنی ساحلی حدود کے قریب عارضی بحری راہداری کا اعلان بھی کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید