• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشہور امریکی ریسلر اور اداکار ڈوین جانسن جن کو ریسلنگ کی دنیا ’دی راک‘ کے نام سے جانتی ہے، اب اس نام کا ایک اور ریسلر دعوے دار سامنے آگیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریسلر کین شیمروک نے دعویٰ کیا ہے کہ ’ دی راک‘ نام کے رائٹس ان کے پاس ہیں اور وہ ابتدائی دنوں میں اسے استعمال بھی کرتے تھے۔

ایک گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ میں نے ڈوین جانسن کو ’دی راک‘ نام استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔

کین شیمروک نے ڈوین جانسن کے ساتھ دی راک کے نام پر ماضی میں ہونے والی گفتگو کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ڈوین جانسن سے ایک مرتبہ اس حوالے سے بات چیت ہوئی تھی۔

ڈوین جانسن نے میرے دعوے پر اس وقت حیرت کا اظہار کیا کیونکہ وہ لاعلم تھے تاہم میں نے ڈوین جانسن کو یقین دلایا کہ میں اس بارے میں کچھ نہیں کروں گا یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں کیونکہ اب دنیا مجھے دوسرے نام سے جانتی ہے۔

واضح رہے کہ ہالی وڈ اداکار ڈوین جانسن کو دنیا ’دی راک‘ کے نام سے بھی پہچانتی ہے۔ جبکہ ڈوین جانسن اور کین شیمروک ماضی میں ریسلنگ رنگ میں ایک دوسرے کا آمنا سامنا بھی کرچکے ہیں۔

تازہ ترین