لاہور (نمائندہ جنگ) شالیمار کے علاقہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے فائرنگ کرکے ریلوے ملازم خاتون 36سالہ نائلہ کو قتل کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ خاتون ریلوے ہیڈکوارٹرز میں ملازم اور بل مندیاں والا کینٹ کی رہائشی تھی، نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج،سوتیلے بیٹے پر قتل کا شبہ کیا جارہا ہے،خاتون صبح ڈیوٹی پر آتے وقت اپنے بچوں کو شالیمار کے علاقہ میں اپنی بہن کے گھر چھوڑ جاتی تھی پھر آفس چلی جاتی تھی واپسی پر ان کو ساتھ لے جاتی تھی۔ گزشتہ روز بھی وہ اپنی کار پر بچوں کو اپنی بہن کے گھر چھوڑ کر آفس جا رہی تھی کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے فائرنگ کرکے اسے زخمی کر دیا۔