وزیرآباد(نامہ نگار)وزیرآباد جی ٹی روڈپر مسلم لیگ کے ضلعی صدرمستنصر علی گوند ل ایڈووکیٹ کی رہائش گا ہ پر پی پی 51 ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں مقیم مسلم لیگی قیادت جن میں رانا ثنااللہ،احسن اقبال،خرم دستگیر اور دیگر ساتھی بھی وہاں ٹھہرے ہوئے ہیں اُن کو گرفتار کرنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری نے گھیراؤ کیا ہوا ہے،خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ رانا ثنااللہ کو گرفتار کر کے ڈسکہ پولیس کے حوالے کیاجاسکتا ہے۔پولیس نے گوندل ہائوس کے باہر بیریئر لگا کر ایک سڑک ٹریفک کے لئے بند کی ہوئی ہے اور پولیس کی قیدی لے جانے والی گاڑیاں بھی وہاں موجود ہیں اور مسلم لیگ ن کے کار کنوں کی بڑی تعداد ادھر کا رخ کر رہے ہیں۔اس سلسلہ میں حکومت، اعلیٰ حکام اور سیاسی رہنماوئں کودانشمندی کا ثبوت دینا چاہئے۔