• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وی آئی پیز کو کورونا ویکسین تک رسائی دینا مہنگا پڑگیا


وی آئی پیز کو کورونا ویکسین تک رسائی دینا مہنگا پڑ گیا۔ ارجنٹینا کے وزیرصحت تنقید کے بعد مستعفی ہوگئے۔

پولینڈ میں کورونا کی تیسری لہر داخل ہوگئی ہے۔ جبکہ امریکا نے کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ زمینی راستوں سے سفری پابندیوں میں21 مارچ تک توسیع کا اعلان کردیا گیا۔

دنیا بھر میں کورونا ویکسینیشن کا عمل جاری ہے، تائیوان نے ایسٹرازینیکا کے ہنگامی استعمال کی منظوری دیدی، روسی کوروناویکسین اسپوٹنک فائیو کی پہلی کھیپ پیر کو میکسیکو پہنچےگی۔

نیوزی لینڈمیں کوروناویکسی نیشن کا آغاز ہوگیا ہے۔ فائزر کورونا ویکسین پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ورکرز کو لگائی جائےگی، گذشتہ روز نیوزی لینڈ میں کورونا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

آسٹریلیا میں کورونا ویکسینیشن کا آغاز پیر سے ہورہا ہے۔

امریکا نے کینیڈا، میکسیکو کیساتھ زمینی راستے سے سفری پابندیوں میں21 مارچ تک توسیع کا اعلان کردیا۔ وائٹ ہاوس کا کہنا ہے برفانی طوفان کے سبب تمام 50 ریاستوں میں تاخیر کا شکار کورونا ویکسین ڈسٹری بیوشن کا عمل اگلے ہفتے تک بحال ہونے کا امکان ہے۔

تازہ ترین