• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والد کے ادھورے مشن کو پورا کروں گا: ساجد علی سدپارہ

پانچ فروری کو سردیوں میں مہم جوئی کے دوران کے ٹو پر لاپتہ ہونے والے 45 سالہ کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد علی سدپارہ کہتے ہیں کہ وہ اپنے والد کے ادھورے مشن کو پورا کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ساجد علی سدپارہ نے علی ظفر کی اُس آڈیو سانگ کی ویڈیو شیئر کی جو اُنہوں نے 45 سالہ کوہ پیما محمد علی سدپارہ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے تیار کیا تھا۔

ساجد علی سدپارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں خود کو میرے والد کے لیے تیار کیے گئے اس زبردست گانے کو سُننے سے روک نہیں پارہا ہوں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’ یہ گانا جہاں میرے دل کو ٹکڑوں میں تقسیم کررہا ہے تو وہیں اس گانے سے مجھے ایک طاقت بھی مل رہی ہے۔‘

ساجد علی سدپارہ نے کہا کہ ’اس گانے کی وجہ سے مجھے میرے والد کو ادھورنے مشن کو پورا کرنے کی ہمت مل رہی ہے۔‘

آخر میں اُنہوں نے عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

خیال رہے کہ دو روز قبل محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے حکومت گلگت ٹوارزم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں والد کی موت کی تصدیق کی۔

دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ کے ٹو کو سرما میںں سر کرنے کی مہم پر جانے والے پاکستانی کوہ پیما محمد علی سد پارہ اور دیگر دو کوہ پیماؤں کو لاپتہ ہوئے 10 دن سے زائد ہوگئے ہیں۔

لاپتہ ہونے والے کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے پاکستان آرمی اور دیگر بین الاقوامی اداروں کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا لیکن کوہ پیماؤں کا کچھ پتا نہیں چل سکا۔

5 فروری کو ساجد سدپارہ آکسیجن سلینڈر میں مسئلے کے باعث واپس بیس کیمپ آگئے تھے لیکن ان کے والد محمد علی سدپارہ بیس کیمپ سے واپس نہیں لوٹے تھے۔

تازہ ترین