• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی ظفر کا کوہ پیما علی سدپارہ کو خراج تحسین

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نامور پاکستانی گلوکار و اداکار اور میوزک کمپوزر علی ظفر نے کے ٹو مہم جوئی کے دوران لاپتہ ہونے والی پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کو انوکھے انداز سے خراج تحسین پیش کیا۔علی ظفر نے معروف گانا ’تم چلے آؤ پہاڑوں کی قسم‘ نئے انداز سے کمپوز کیا اور اسے اپنی آواز میں گا کر علی سدپارہ کو خراج تحسین پیش کیا۔پشتو دھن پر بنائے جانے والے گانے کی ویڈیو میں علی ظفر نے پہاڑی مناظر دکھائے اور اسے منفرد انداز سے پیش کرتے ہوئے پاکستانی ہیرو کو خراج تحسین پیش کیا۔یاد رہے کہ علی سدپارہ کے ٹو مہم جوئی کے دوران لاپتہ ہونے کے بعد علی سدپارہ کی اس گانے پر رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں اُن کے پہاڑوں سے عشق کو دکھایا گیا تھا۔ویڈیو میں علی سد پارہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ خیمے میں موجود تھے اور وہ یہ گانا خود گن گناتے ہوئے اس پر رقص کررہے تھے۔

تازہ ترین