• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام نے عمران خان کو ووٹ دے کر ووٹ کو عزت دی، شہبازگِل

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل کا کہنا ہے کہ عوام نے عمران خان کو ووٹ دے کر ووٹ کو عزت دی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل نے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر  مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ  کرپشن، لوٹ مار، جھوٹ اور منافقت مریم صفدر کی سیاست کا محور ہیں۔

شہباز گِل نے کہا ہے کہ ڈسکہ میں پی ٹی آئی ورکر پولنگ ایجنٹ کو بیدردی سے مارنے والے لیگی غنڈے تھے، منافقت اور لاشوں پر سیاست کرنے میں شریفوں کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ عوام نے مجھے کیوں نکالا میں تبدیل کردیا، اصل مافیا 30 سال سے اپنے اقتدار کی خاطر جھوٹ، گمراہی پھیلاتا رہا۔

تازہ ترین