• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلاسٹک ویسٹ کے خاتمہ میں تیار کنندگان کوکردار ادا کرنا چاہئے،امین اسلم

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) وزیر اعظم کےمعاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے پلاسٹک تیار کنندگان سےکہاہے کہ وہ پلاسٹک کے فضلہ کو ٹھکانے لگانے میں اپنا کردار ادا کریں جو ماحولیات اور صحت عامہ کی تباہی کا باعث بن رہا ہے ، حکومت پلاسٹک فضلہ کے ماحولیات پر بڑھتے اثرات سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے ، وہ اتوار کو یہاں پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ سے متعلق ایک اعلٰی سطح کے قومی مشاورتی پالیسی مکالمے میں اظہار خیال کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ ملک میں پیدا ہونیوالے پلاسٹک کے 70فیصد سے زیادہ کچرے کی ری سائیکلنگ نہیں ہوتی ہے، جوائنٹ سیکرٹری سید مجتبیٰ حسین ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیغم عباس نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین