آپ آف لائن ہیں
جمعرات12؍رجب المرجب 1442ھ25؍فروری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پاکستان کی علاقائی زبانوں کو یہاں تو خوب اہمیت دی جاتی ہے لیکن اگر اسی زبان کو ہالی ووڈ یا کسی غیر ملکی فلم کے رومانوی سین کے دوران سننے کو ملے تو کانوں کو یقین نہیں ہوگا۔

اگرچہ یہ واقعی ایک غیر معمولی بات ہے لیکن 2018 میں نیٹ فلکس پر ریلیز کی جانے والی فلم ’میوٹ‘ میں رومینٹک سین کے ڈائیلاگ کے دوران ہیروئن نادرہ ساتھ بیٹھے ہیرو لیو سے پشتو زبان کا ایک جملہ انتہائی شائستگی سے بولتی ہیں۔

فلم میں ’نادرہ‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والی ہیروئن پشتو زبان کے فقرہ کا استعمال اپنے ڈائیلاگ میں کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’دا سترگی توری‘ یعنی ’آپ میری آنکھوں کی روشنی ہیں، جو مجھے مزید خوبصورت بناتی ہے۔‘

فلم کا مذکورہ کِلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے اور پشتو سمجھنے والے اسے بے پناہ سراہ رہے ہیں۔

فلم میوٹ 2018 میں ویڈیو اسٹریمنگ کی امریکی بین الاقوامی کمپنی نیٹفلکس پر ریلیز کی گئی تھی۔

فلم میں اداکارہ سینب صالح نے ’نادرہ‘ جبکہ الیگزینڈر اسکارسگارڈ نے لیو کا کردار ادا کیا۔

خاص رپورٹ سے مزید