• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوز چینل پر نشر ایک خبر نے شیکھر سمن کو چونکا ڈالا

بالی ووڈ میں پرفارمنس سے لوگوں کے دلوں کو جیتنے والے شیکھر سمن کو نیوز چینل پر چلنے والی ایک خبر نے ہلا کر رکھ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ٹیلی ویژن چینل نے شیکھر سمن کے بیٹے سے متعلق خبر نشر کی کہ انھوں نے خودکشی کرلی۔

مذکورہ خبر نے سمن خاندان کو ہلا کر رکھ دیا جس کا اظہار خود شیکھر نے بھی کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیکھر سمن نے ایک پیغام جاری کیا جس میں انھوں نے موبائل کی مدد سے ایک ویڈیو بنائی۔

مذکورہ ویڈیو فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی ہے جس میں نامور چینل نے شیکھر کے بیٹے کی خودکشی کی خبر کو شیئر کیا۔

شیکھر سمن نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ایک چینل نے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل اختیار کیا، ایک خبر نشر کی گئی جس میں میرے بیٹے کی خودکشی کی خبر دی گئی جس نے ایک لمحے کے لیے مجھے، میری اہلیہ اور اہلِ خانہ کو توڑ کر رکھ دیا۔

شیکھر نے بتایا کہ ان کا بیٹا ادھیاین سمن خیریت سے ہے اور وہ اس وقت نئی دلی میں ہے۔

انھوں نے اس عمل کو قابلِ مذمت قرار دیتے ہوئے متعلقہ ٹی وی چینل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا بھی اعلان کیا۔

تازہ ترین