• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمن منیب شوہر کے ہمراہ اپنے پسندیدہ شہر میں

پاکستانی اداکارہ ایمن خان شوہر منیب بٹ کے ہمراہ اپنے پسندیدہ شہر پہنچ گئی جو ممکنہ طور پر ترکی کا تجارتی و سیاحتی مرکز استنبول ہے۔

ایمن خان اس وقت اپنے شوہر کے ہمراہ ترکی کے دورے پر ہیں، جہاں دونوں اسٹارز اپنے وقت کو خوب انجوائے کر رہے ہیں۔

اپنی ترکی میں موجودگی سے متعلق ایمن پہلے بھی مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کرتی رہی ہیں۔

اب انھوں نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر منیب کے ساتھ اپنی پیار بھری تصویر شیئر کی۔


علاوہ ازیں انھوں نے اپنی ایک سولو تصویر بھی شیئر کی جس میں انھوں لکھا کہ وہ اپنے پسندیدہ شہر پہنچ گئیں۔



تازہ ترین