• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8موٹرسائیکل لفٹرز سمیت 43ملزمان گرفتار، اسلحہ، منشیات برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اے وی ایل سی گڈاپ،کورنگی اور جمشید کوارٹر ڈویژن نے کارروائیوں کے دوران 8 موٹرسائیکل لفٹرزعابد عرف زین، عبدالرشید عرف سندر، ریحان، بابر،ابراہیم، عثمان، سکندر اور سرور کو گرفتارکرکے چوری شدہ 10موٹرسائیکلیں برآمد کر لیں۔ چاکیواڑہ پولیس نے منشیات فروش صنم کو گرفتارکرکے دو کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرلی۔بغدادی پولیس نے 5 منشیات فروش اور شراب سپلائرولید، آصف، شریف، ہیراعرف بابو اورعادل کو گرفتارکرکے اسلحہ ،705 گرام چرس،شراب اورپانچ ہزار نقدی برآمد کرلی۔ڈاکس پولیس نے ایک منشیات فروش شیر باز کو گرفتارکرکے 310گرام چرس برآمد کرلی۔کلری پولیس نے منشیات فروش شریف اللہ کو گرفتار کرکے 200گرام چرس برآمد کرلی۔ کھارادر پولیس نے 4 موٹر سا ئیکل لفٹرزو گٹکا،ماوا سپلائر اویس ،سمیر شاہد،محمد یوسف اور سمیر پیر بخش کو گرفتارکرکے 2 چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور گٹکا برآمد کرلیا۔کلاکوٹ پولیس کے ایک ملزم عبدالواحد عرف کستوری کو گرفتارکرکے مدعی محمد طارق کے گھر سے ایک لاکھ 25 ہزار روپے ودیگر چوری شدہ سامان برآمد کرلیا۔جبکہ اسی تھانے کی پولیس نے منشیات فروش،گٹکا،ماوا سپلائر سمیت5 ملزمان سہیل احمد،منظور علی، طاہر علی،شہریار عرف کاکا غنی اورمحمد امین کو گرفتارکرکے چرس اور گٹکا برآمد کرلیا۔گلشن اقبال پولیس نے دو ملزمان حسن اور غفور کو گرفتارکرکے اسلحہ اور موبائل فونز برآمد کرلیے۔شیر شاہ پولیس نے ایک ڈکیت اللہ بخش کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔سولجربازار پولیس نے ایک ڈکیت بلال علی کو گرفتارکرکے اسلحہ ،6موبائل فونز اور ساڑھے نو ہزار وپے ، جبکہ 10 جواریوں کو گرفتار کرکے قبضے سے داؤ پر لگی رقم 53ہزارروپے ، موبائل فونزآلات قمابازی کا سامان برآمد کرلیا۔نیو ٹاؤن پولیس نے دو ملزمان ذیشان اور ارسلان کو گرفتار کرکے 3 عدد آری اسٹیل کٹر اور پیڈسٹرین برج کے 3 عدد کٹے ہوئے پائپ برآمد کرلیے۔

تازہ ترین